متحدہ عرب امارات

خالی اپارٹمنٹس سے بدبو آنے کی 100 زائد شکایات پر دبئی پولیس کا رد عمل، رہائشیوں کے نام ہدایات جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گھر سے باہر لمبے عرصے لیے جانے سے پہلی گھر کی اچھی طرح صفائی کر ک جائیں اور کھانے پینے کی اشیاء کچن میں یا فریج میں چھوڑ کر نہ جائیں۔ ایسا کرنے کی صورت میں ان سے بدبو پیدا ہونا شروع ہوسکتی ہے اور پولیس کو دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہونا پڑ سکتا ہے۔

دبئی پولیس کا یہ ہدایت نامہ پولیس کو گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایسی 100 سے زائد شکایات موصول ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کے ڈیٹا کے مطابق اس سال یکم جنوری سے 31 مارچ کے دوران خالی اپارٹمنٹس سے آںے والی بدبو کی شکایات کے باعث پولیس کو 139 گھروں کے تالے توڑ کر ان میں داخل ہونا پڑا۔ تاکہ بدبو کی وجہ سے معلوم کی جا سکے۔

مزید برآں، اس موقع پر پولیس عہدیدار کی جانب سے پولیس کیجانب سے شروع کیے جانے والے ہاؤسنگ سیکورٹی پروگرام سے متعلق بھی بتایا گیا۔ یہ پروگرام رہائشی عمارات میں چوری روکنے کے لیے عمارات کو پولیس کے آپریشن روم سے منسلک کرتا ہے۔

جن گھروں نے اس پروگرام کو حاصل کیا ہے ان گھروں میں کوئی واردات ریکارڈ نہیں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر چوریاں گرمیوں کے موسم میں ہوتی ہیں۔ جب زیادہ تر رہائشی اپنے آبائی ممالک چلے جاتے ہیں یا چھٹیاں گزارنے چلے جاتے ہیں۔ اور جرائم پیشہ افراد انکی اسی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ہاؤسنگ سیکیورٹی پروگرام سالوں پہلے لانچ کیا گیا تھا۔ جو اب مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک مینکنزم بن چکا ہے۔  5 ہزار گھر اس پروگرام سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اور وہ رہائشی گھر سے دور ہو کر بھی گھر کو دیکھ سکتے ہیں۔ چوری جیسی واردات کو روکا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button