خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں عید الضحیٰ کی آمد میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔ اس کے ساتھ ہی یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ مینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عید کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قواعد و ضوابط وضع کیے جا رہے ہیں۔
این سی ای ایم اے کی جانب سے یو اے ای کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی تقریبات صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے خاندان تک محدود رکھیں اور دیگر رشتہ داروں کے گھر آنے جانے سے گریز کریں۔ انہیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور ماسک پہننا ہوگا۔
مزید برآں، رشتہ داروں، خاص طور پر بزرگ افراد کے گھروں میں جانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ ایک دوسرے کو عیدی دینے کے لیے الیکٹرانک ذرائع کا استعمال کریں۔
قربانی کے حوالے این سی ای ایم اے نے رہائشیوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ قربانی ادا کرنے کے لیے سرکاری ایپس کا استعمال کریں۔ اس طرح سے قربان گاہوں پر رش کم ہوگا۔ مزید برآں، رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قربانی کا گوشت تقسیم نہ کریں بلکہ خیراتی اداروں کو اس کام کی ذمہ داری دیں۔
حکام عید کے پہلے دن مویشی منڈیوں اور قربان گاہوں کا دورہ کریں گیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان مقامات پر رش نہ لگے۔
Source: Khaleej Times







