متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عید پر شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
09 مئی 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبہی میں شہریوں کیلئے ٹول اور پارکنگ چاجز ختم کر دیئے گئے ہیں۔ یہ استثنیٰ عید کی چھٹیوں تک ہوگا۔

حکام نے بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں رہائشی ابوظبہی میں مفت اسٹریٹ پارکنگ اور ٹول ٹیکس معافی کو انجوائے کریں گے۔ اس حوالے سے آئی ٹی سی نے بتایا ہے کہ 29 رمضان سے 3 شوال تک یہ سہولت جاری رہے گی۔

دوسری طرف حکام نے تاکید کی ہے کہ عوام ممنوعہ علاقوں میں گاڑی پارک نہ کریں۔ رہائشی علاقوں میں پارکنگ صبح 8 سے شام 9 بجے تک کی جائے تاکہ وہ جرمانہ سے بچ سکیں۔

خلاف ورزی پر 200 دترہم جرمانہ کیا جائے گا۔

آئی ٹی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ڈارب ٹول گیٹ کا نظام مفت ہوگا۔ سرکاری چھٹی ختم ہونے کے بعد ٹول گیٹ چارجز دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ یہ صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک ، اور شام 5 بجے سے شام 7 بجے تک ، ہفتہ سے جمعرات تک لاگو ہوں گے۔

آئی ٹی سی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ٹول گیٹ کے اوقات (صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے اور شام 2 بجے سے شام 4 بجے تک) میں ترمیم کی تھی لیکن عید کی تعطیلات کے بعد اوقات معمول پر آئیں گے۔

اس حوالے سے تمام کسٹمر سروس سنٹرز سولہ مئی تک بند ہون گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button