
خلیج اردو
10مئی 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ایک خاتون نے اپنے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں ان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس کے انسٹاگرام اور ای میل اکاؤنٹ کے پاسورڈ تبدیل کیے ہیں۔ خاتون کے مطابق خاوند نے اس کی اجازت نہیں لی تھی۔
البیان کے مطابق ابوظبہی میں ابتدائی عدالت نے خاوند کو جرمانہ کیا ہے جس کے خلاف انہوں نے اپیل کی ۔
خاوند کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ایسے ثبوت موجود نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے موکل کی جانب سے تمام الزامات سے انکار کیا۔
وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ موکل کی بیوی کا نمبر اس کے خاوند کے نام پر تھا اور یہی نمبر خاتون کے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک تھا۔ اسی مناسبت سے مدعا علیہ کے نمبر کی ریپلیسمنٹ ہوئی جس کا کبھی مطلب نہیں کہ خاوند نے ان کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔
عدالت کے مطابق خاوند کا ایسا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ اس حوالے سے بھی کسی قسم کے ثبوت نہیں ملے کہ خاوند نے بیوی کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی ہے۔
اس حوالے سے عدالت نے کہا کہ ایسے اکاؤنٹس جس کا استعمال صارف کررہا ہو اور اس کی تفصیلات کسی اور کے نام پر درج نمبر کے ہوں ، ایسے میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے صارف کو تفصیلات کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔
ثبوت نہ ہونے کی بنا ہر عدالت ابتدائی عدالت کے فیصلے کو معطل کیا۔
Source : Khaleej Times







