متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پر حوثی شرپسندوں کا حملہ ناکام،شہریوں نے مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نے حوثی شرپسندوں کی جانب سے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق آج حوثی شرپسندوں نے عرب امارات کی جانب دو بیلسٹک میزائل فائر کئے جسے ڈیفینس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔وزارت دفاع کے مطابق حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے بھی فضا میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی۔

 

شہریوں نے میزائل حملے کو ناکام بنانے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے افواج کی تیاریوں اور اقدامات پر مکمل یقین کا بھی اظہار کیا۔

شہریوں کے مطابق انہیں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔مسلح افواج ملکی دفاع سرحدوں کی حفاظت اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔شہریوں نے میزائل حملے کو ناکام بنانے پر ڈیفینس سسٹم کو بھی سراہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر متحدہ عرب امارات کے ایک محفوظ ملک کے طور پر پہچان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مسلح افواج ان عناصر کے تمام عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی خوثی شرپسندوں نے متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button