خلیج اردو آن لائن:
دبئی بیس ایمریٹس ایئر لائن نے بین الاقوامی طالب علموں کے لیے ایک ایسی آفر کا اعلان جس سے وہ اب زیادہ سے زیادہ دنیا گھوم سکیں گے اور اپنے گھر والوں سے بھی پہلے سے زیادہ مل پائیں گے۔
ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بین الاقوامی طالب علموں کےلیے اور ان کے گھروالوں کے لیے بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں رعایت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اضافی سامان لے جاسکتے ہیں اور سفر سے سات دن پہلے تک اپنی بکنگ کی تاریخ میں مفت تبدیلی کروا سکیں گے۔
اور اس کے علاوہ انکی فیملی اور انکے ساتھ بھی اس انوکھی پیشکش سے فائدہ تب تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب تک وہ طالب علم کے ساتھ ٹرپ میں شامل ہوں۔
اس وقت لاکھوں طالب اپنے ملکوں سے باہر دیگر ملکوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہ طالب علم دوران تعلیم بھی مخلتف جگہوں کا سفر کرتےہیں۔
اور ایمریٹس یہ آفر بھی طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ دنیا گھومنے اور اپنے گھر والوں سے ملنے کی ترغیب دینے کےلیے لانچ کر رہی ہے۔ اس آفر میں طالب علموں کو سہولت حاصل ہوگی کہ اگر ان کا پلان تبدیل ہوتا ہے تو اپنی بکنگ کی تاریخ بھی تبدیل کر پائیں گے۔
خیال رہے کہ ٹکٹٰیں 31 اکتوبر 2020 سے خریدی جا سکیں گیں۔ اور اس کے لیے پروموشنل کوڈ STUDENT کا استعمال کرنا ہوگا اور تمام ٹکٹوں کی میعاد 12 ماہ ہوگی۔ تاہم آفر سے متعلق مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں:
https://www.emirates.com/english/destinations_offers/student-special-fares/
درج بالا پرومو کوڈ کے استعمال سے آپ اکانومی کلاس کی ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت حاصل کر پائیں گے جبکہ بزنس کلاس کی ٹکٹ میں 5 فیصد رعایت دی جاے گی۔ اور سفر سے 7 دن پہلے تک ٹکٹ کی تاریخ میں تبدیلی کروائی جا سکتی ہے۔
مزید برآں، 10ن کلوگرام زیادہ سامان لے جا پائیں گے۔
تاہم طالب علموں کو جہاز میں سوار ہونے سے پہلے اپنی سٹوڈنٹ کارڈ یا سکول کی جانب سے جاری کردہ ایکسپٹنس لیٹر دیکھانا ہوگا۔
Source: Khaleej Times







