متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئرلائنز 93 فیصد گنجائش کے ساتھ فعال، 98 فیصد نیٹ ورک معمول پر آگیا

خلیج اردو
ایمریٹس ایئرلائنز اس وقت 93 فیصد گنجائش کے ساتھ پروازیں چلا رہی ہے جبکہ ایئرلائن کا تقریباً 98 فیصد نیٹ ورک مکمل طور پر معمول کے مطابق فعال ہوچکا ہے۔ ایمریٹس کے ڈپٹی صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران سفری طلب مزید مضبوط رہی اور جولائی و اگست میں 87 لاکھ مسافروں نے ایمریٹس کے ذریعے سفر کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان کاظم نے کہا کہ مجموعی طور پر ایئرلائن کی صورتحال اچھی ہے اور نئے مقامات کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگست کے دوسرے نصف میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو دبئی منتقل کیا گیا، جن میں یو اے ای کے رہائشی اور سیاح دونوں شامل تھے۔

عدنان کاظم کے مطابق فروری کے اختتام پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ شروع ہونے کے چند روز بعد ہی ایمریٹس اپنے نیٹ ورک کا 56 فیصد بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی، جبکہ تنازع شروع ہونے کے دو سے تین ماہ بعد ایئرلائن نے تقریباً 47 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button