متحدہ عرب امارات

فیوچر آف ورک فورس سمٹ اختتام پذیر، مستقبل کی ملازمتوں اور اے آئی کے اثرات پر اہم گفتگو

خلیج اردو
فیوچر آف ورک فورس سمٹ کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مستقبل کے ورک پلیس اور مصنوعی ذہانت کے باعث روزگار کے شعبے میں آنے والی تبدیلیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خلیج ٹائمز کے زیر اہتمام ایک روزہ سمٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ عالمی ٹیلنٹ کے لیے تیزی سے اہم مرکز بن رہا ہے جبکہ یو اے ای عالمی کیریئر ڈیسٹینیشن کے طور پر ابھر رہا ہے۔

سمٹ کے دوران یو اے ای کے 2026 کے سب سے بااثر ہیومن ریسورسز لیڈرز کی فہرست بھی جاری کی گئی۔ مقررین نے ورک فورس کی بدلتی ضروریات، اے آئی کے بڑھتے کردار اور مستقبل کے روزگار کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button