متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر لائنز کو فلائٹ آپریشنز کی معطلی سے 578 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا

خلیج ٹائمز کے مطابق کورونا وبا کے باعث فلائٹ آپریشنز کی معطلی کے باعث اتحاد ایئر کو رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں 578 ملین ڈالر کا خسارہ اُٹھانا پڑا ہے۔

خلیج اردو – رپورٹس کے مطابق یئر لائنز نے سال 2020ء میں جنوری سے جون کے آخر تک صرف 35 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، حالانکہ گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ میں اتحاد ایئر سے 82 لاکھ افراد نے سفر کیا تھا۔ اس طرح مسافروں کی تعداد میں تقریباً 60 فیصد کمی سے اتحاد ایئر کو شدید مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

ایئر لائنز کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ ایئر ٹکٹس کی فروخت سے 1.01ارب ڈالر کی کمائی ہوئی

بتایاگیا ہے کہ کارگو سروس سے 490 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔ یکم جنوری سے 30جنوری کے درمیان اتحادنے 1.67 ارب ڈالر کما ئے ۔ ایئر لائنز کو پچھلے سال کے پہلی ششماہی کے مقابلے میں دوسری ششماہی میں 38 فیصد کم آمدنی ہوئی ہے۔ اتحاد ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی ڈگلس نے اُمید ظاہر کی کہ ستمبر تک دُنیا کے مزید ممالک میں فلائٹ آپریشنز کی بحالی سے مزید پروازیں شروع ہو جائیں گی

خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ایمریٹس کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ کے قریب مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کی صورت میں 1ارب 90 کروڑ درہم کی بھاری رقم واپس کی گئی ہے۔ یہ وہ مسافر تھے جنہوں نے کئی ہفتے یا کئی ماہ قبل ایمریٹس کی پروازوں کے لیے آن لائن بکنگ کرا رکھی تھی، تاہم کورونا وبا کے باعث فضائی آپریشنز معطل ہونے پر اماراتی ائیر لائنز کو اپنے لاکھوں صارفین کو رقم لوٹانا پڑی ہے

خیال رہے کہ ماضی میں ہر ماہ 35 ہزار ریفنڈ کی درخواستیں نمٹائی جاتی تھیں، تاہم اب ہر ماہ تقریباً 2 لاکھ ریفنڈ کیسز نمٹائے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button