خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کی جانب سے پیرکے روز اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری اسکولوں کے امتحانات 10 جنوری سے شروع ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری سکولوں کے امتحانات 10 سے 14 جنوری کے درمیان لیے جائیں گے۔
کلاس چہارم سے گیارویں تک کے طلباء گھر سے امتحانات دیں گے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تاہم، بارھویں کلاس کے طلباء اسکول میں آ کر امتحانات دیں گے اور انکے امتحانات اسی سنٹر میں ہوں گے جہاں پہلی ٹرم کے آخری امتحانات ہوئے تھے۔
امتحانات میں تمام مضامین شامل ہوں گے۔
(2) جداول الامتحانات التعويضية التي تنطلق 10 يناير pic.twitter.com/cQEdhBsST7
— وزارة التربية والتعليم (@MOEUAEofficial) January 4, 2021
Source: Khaleej Times







