متحدہ عرب امارات

دبئی: غیر ملکی باشندے نے دوست کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہےکہ وہ خاتون پر طاری ہونے والی شیطانی روح نکال رہا تھا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں اپنے رومیٹ کو موت کے گھاٹ اتارنے والے تارک وطن کا کہنا ہے کہ وہ اس میں سے شیطانی روح نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دبئی پولیس میں کرائم سین سیکشن کے ڈائریکٹر کرنل مکی سلمان احمد نے بتایا کہ یہ واقعہ البرشا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں انکے افسروں کو ایک 20 سالہ خاتون کی لاش ایک اپارٹمنٹ کے باتھ روم میں سے ملی۔

متاثرہ خاتون کی دوست جو گزشتہ تین سال سے اس کے ساتھ رہ تھی، اس نے دبئی پولیس کو فون کیا بتایا کہ اس کی دوست باتھ میں بے حس و حرکت پڑی ہوئی ہے۔

کرنل احمد نے بتایا کہ "اپارٹمنٹ میں جا بجا خون کے نشانات تھے اور خاتون کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات تھے۔ جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کے دوست نے بتایا کہ خاتون پر شیطانی روح طاری ہوگئی تھی اور اس نے دورہ پڑنے کے دوران اس سے شیطانی روح نکالنے کے لیے اس پر تشدد کیا اور اس کا گلا گھونٹا”۔

تاہمم دبئی پولیس کی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کا مشتبہ شخص کے ساتھ مالی لین دین کا تنازع تھا اور اس نے نشے کی حالت میں اس پر تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور اس نے اقرار کیا ہے کہ شیطانی روح والی کہانی من گھڑت ہے اور اس نے اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے یہ کہانی گھڑی تھی۔

دبئی پولیس نے یہ مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

کرنل احمد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم ایسے بہت سے ملزمان دیکھ چکے ہیں جو ایسی کہانیاں گھڑتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دبئی پولیس سے زیادہ تیز ہیں لیکن دبئی پولیس کے اہلکار تجربہ کار ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button