عالمی خبریں

جنوبی کوریا کا ایران سے ضبط کیا گیا آئل ٹینکر فوری طور پر چھوڑنے کا مطالبہ

 

خلیج اردو آن لائن:

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوبی کوریا کا پکڑا گیا آئل ٹینکر فوری طور ریلیز کرے۔

خیال رہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی سمندر میں جنوبی کوریا کا آئل ٹٰینکر ماحولیاتی قوانین کی خلاف وزری کرنے پر پکڑ لیا تھا۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت خارجہ آئل ٹینکر کے جلد ریلیز کیے جانے کا مطالبہ کر تی ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ وزارت دفاع کی جانب سے آئل ٹینکر ضبط کیے جانے کے فوری بعد اینٹٰی پائریسی یونٹ کو فوری طور پر خلیج میں بھیج دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کا ٹینکر اس وقت میں ضبط کیا گیا ہے جب علاقائی کشیدگی میں پہلے سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اور ایران اپنے مشہور کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد پہلی برسی منا رہا ہے۔

ایران کے انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے آئل ٹٰینکر کو "بار بار ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا ہے”۔

اور ٹینکر 72 ہزار ٹن آئل کیمیکل پراڈکٹس لے جا رہا تھا۔

گارڈز کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پکڑے گئے ٹٰینکر کے عملے تعلق جنوبی کوریا، انڈونیشیا، ویتنام، اور میانمار سے ہے۔

ایرانی گارڈز کی جانب سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس تین کشتیوں کو ایک بحری جہاز کی طرف بڑھتے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ٹٰینکر کو ضبط کیے جانے کے بعد کہا لیجایا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button