
خلیج اردو: راس الخیمہ فوجداری عدالت نے ایک ایشیائی باشندے کو ایک نوعمر لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ بھیک مانگنے کے جرم میں وہ مزید تین ماہ جیل میں گذارے گا اور 5000 درہم جرمانہ ادا کرے گا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ مجرم کو اس کی قید کی مدت ختم ہونے پر ملک بدر کیا جائے گا۔
عدالت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم عصمت دری کی شکار لڑکی کے کم آمدنی والے خاندان کی مدد کرتا تھا۔ ایک بار ، جب اس نے اس لڑکی کو گھر میں تنہا پایا تو نوجوان نے اس لڑکی کیساتھ زیادتی کرڈالی۔ متاثرہ لڑکی کی بہن نے عصمت دری کو جب اس واقعہ کا پتہ لگا تو فورا گھر سے باہر مدد کے لئے سڑک پر نکل بھاگی جبکہ اس وقت مجرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
راس الخیمہ پولیس نے نگرانی کے کیمرے استعمال کرتے ہوئے مجرم کا سراغ لگا لیا اور چند گھنٹوں میں اسے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور اس کے اعتراف جرم کی بنا پر اسے قصوروار قرار دے دیا۔
Source: Khaleej Times






