
خلیج اردو
05 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اور عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایونٹ ایکسپو 2020 کی مناسبت سے مختلف ایئرلائنز اور ہوٹلوں نے مفت پاسز کا اجراء کیا ہے۔ یک اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں 190 ممالک کے پویلینز دیکھائے جائیں گے جس میں مختلف تھیم پر مشتمل نمائشیں ہوں گی۔
ایکسپو میں 200 ڈائننگ وینیوز ہوں جبکہ فی دن کے حساب سے ساٹھ شوز ہوں گے۔ ایک دن کے پاس کی قیمت 95 درہم ہے جبکہ سہولیات اور قیمتون کے اعتبار سے ٹکٹوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اعزازی پاسز فراہم کرے گی جو مسافر یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک ایمریٹس سے سفر کریں گے ۔ ایک ٹکٹ کے حساب سے ایک بندے کیلئے پاس کا اجراء ہوگا۔ وہ مسافر جو دبئی کے راستے کسی اور ملک جانا چاہتے ہیں انہیں بھی یہ سہولت ہوگی۔
کم قیمت میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی فلائی دبئی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اب سے لیکر 31 مارچ تک ان کی ایئرلائن میں سفر کرنے والوں کو ایکسپو میں جانے کیلئے اعزاز ٹکٹ ملے گا۔ یہ آفر بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کیلئے یکساں طور پر موجود ہے۔
دبئی کے ایڈریس ہوٹل اور ریزورٹس جو ایمار ہاسپٹیلیٹی گروپ کا ایک حصہ ہے ، بھی اعزازی ٹکٹ بھی پیش کر رہا ہے۔ ایڈریس ہوٹل اور ریزورٹس پراپرٹیز میں یکم اکتوبر سے 31 مارچ کے درمیان کم از کم ایک رات کے قیام کی بکنگ کرنے والے مہمان اس ڈیل کے اہل ہوں گے۔
آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے ستمبر کے مہینے میں بکنگ کرنی ہوگی۔ بکنگ کرنے والوں کیلئے دو اعزازی ٹکٹوں ہوں گے اور چونکہ 18 سال تک کے بچے مفت ٹکٹ کے حقدار ہیں ، اس لیے یہ ایک بہترین فیملی ٹوور کا باعث بنتا ہے۔
یہ پیشکش ایڈریس ڈاون ٹاؤن ، ایڈریس دبئی مال ، ایڈریس بولیورڈ ، ایڈریس دبئی مرینا ، ایڈریس بیچ ریزورٹ ، پیلس ڈاون ٹاؤن ، ایڈریس اسکائی ویو اور ایڈریس فاؤنٹین ویوز کیلئے قابل قبول ہے۔
ویڈا ہوٹل اینڈ ریزورٹ میں کم از کم تین دنوں کیلئے بکنگ کرنے والوں کیلئے اعزازی ٹکت دیا جائے گا۔ یہ ٹکٹ یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک کیلئے اعزاز طور پر دیا جائے گیا ۔ بکنگ پر دو ٹکٹ دیئے جائیں گے۔
یہ ٹکٹ منزل ڈاؤن ٹاؤن ، ویڈا کریک ہاربور ، ویڈا ٹاؤن ٹاؤن اور ایڈا ایمریٹس ہیلز کے پتوں پر قابل قبول ہیں۔
Source : Khaleej Times







