خلیج اردو
05 ستمبر 2021
دبئی : ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز، اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بیرون ممالک سے ابوظہبی آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکام کے مطابق شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کیلئے ٹریول پروسیجر آج 5 ستمبر بروز اتوار سے نافذ ہوجائے گا۔
مسافروں کو ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
ویکسین لگوا نے والے اور نہ لگوانے والے مسافروں کو ابوظہبی کیلئے روانگی سے پہلے زیادہ سے زیادہ 48گھنٹے پہلے کا کرایا گیا کورنا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔
ابوظبہی کے گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو ابوظہبی پہنچنے پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور انہیں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ابوظہبی قیام کی صورت میں چھٹے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
گرین لسٹ کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو بھی ابوظہبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا تاہم انہیں ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور قیام کی صورت میں چوتھے اور آٹھویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافر ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔ قیام کی صورت میں قیام کے چھٹے اور نویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ تاہم ان مسافروں کو بھی قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔
گرین لسٹ کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں ابوظہبی پہنچنے پر ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ وہ دس دنوں کیلئے قرنطینہ میں ہوں گے جبکہ ان افراد کو نویں دنوں پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
Source : Khaleej Times







