
خلیج اردو
05 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودہ عرب پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حوثی باغیوں نے ڈرون کی مدد سے سعودی عرب کو نشانہ بنایا جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا۔
وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ حوثیوں کے یہ منظم دہشت گرد حملے عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے خلاف ان کی واضح خلاف ورزی کی عکاسی کرتی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کی جانب سے بار بار ہونے والی کارروائیوں کو روکنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے ۔ باغی سعودی شہری آبادی اور اہم تنصیابت کو نشانہ بناتے ہیں اور سعودی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ عالمی توانائی کی فراہمی کیلئے بھی درپیش خطرہ ہے۔
امارات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ دنوں میں ان حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو ایک سنگین اضافہ ہے جو ان شدت پسند تنظیموں کی خطے میں سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے کی کوششوں کے نئے ثبوت ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے ان تخریبی کار دہشت گرد حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کی تجدید کی اور مملکت کی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ متحدہ عرب امارات نے سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے تمام اقدامات کی من و عن حمایت کا اعادہ کیا۔
ایم او ایف اے آئی سی نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور مملکت کو درپیش کسی بھی خطرے کو متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
Source : Khaleej Times







