خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے ادارے GDRFA کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب دبئی کے رہائشی ویزوں کے اجراء یا تجدید کے لیے ضروری میڈٰیکل ٹیسٹ رزلٹ کی صرف الیکٹرانک کاپی وصول کی جائے گی، اور پرنٹ کی گئی کاپی وصول نہیں کی جائے گی۔
14 فروری بروز اتوار سے ایسے تمام رہائشی جنہیں اپنے رہائشی ویزوں کے اجراء یا تجدید کے لیے میڈٰیکل رزلٹ کی پرنٹ کی ہوئی کاپی جمع کروانی ہوگی انہیں اب میڈیکل کے آن لائن رزلٹ کےلیے اپلائی کرنا ہوگا کیونکہ GDRFA کی جانب سے متعلقہ محکموں کے درمیان ایک الیکٹرانک سسٹم لانچ کر دیا ہے جس سے پرنٹ کاپی کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔
GDRFA کے کسٹمر ہیپینس سنٹر کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل جاسم علی اہلی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دبئی حکومت کیے پیپر لیس اکانومی کے ویژن سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خدمات میں سہولت پیدا کرنا اور سرکاری دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو کم کرنا ہے۔
مزید برآں، حکام کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہےکہ وہ انکی خدمات تک رسائی کے لیے اسمارٹ ذرائع یعنی ویب سائٹ یا محکمے کی موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کریں۔
خیال رہے کہ دبئی حکومت کیجانب سے سرکاری دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو ختم کرنے کا منصوبہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔ جس کے تحت دبئی حکومت کا کسی بھی سرکاری ملازم یا سرکاری صارف کو 2021 تک کاغذ پرنٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Source: Gulf News







