متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے بینک صارفین کو فراڈ سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

مشرقی ریجن میں شارجہ پولیس نے بی الرٹ نامی ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں بینک صارفین کو جعل سازوں اور دھوکہ بازوں سے محفوظ رہنے کے لیے صارفین میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔

اس مہم کا آغاز پولیس تھانوں میں متعدد ایسی شکایات  کے اندراج کے بعد کیا گیا ہے جن میں بینک صارفین نے اپنے ساتھ ہونے والے آن لائن یا موبائل فون فراڈ کی شکایت درج کروائی ہے۔ ایسی شکایات میں متاثرہ افراد نے پولیس کو بتایا کہ جعل سازوں نے دھوکے کے ساتھ ان سے انکے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی اور پھر اکاوںٹ ہیک کرنے کے بعد انکی جمع پونجی لوٹ لی گئی ہے۔

یہ متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک اور دیگر بینکوں کے ساتھ مل کر چلائی جا رہی ہے۔  جس کے مقصد بینک صارفین کے درمیان بینک فراڈ متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

مشرقی ریجن پولیس ڈیپارٹمنٹ  شارجہ ڈائریکٹر  ڈاکٹر کرنل علی الکائی الحمودی نے کہا کہ فنانشل دھوکہ دہیوں کو روکنے کے لئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں اور عوام کو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف چوکس رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوں جوں عوام میں ایسے فراڈ سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی دھوکہ باز طریقہ واردات بھی تبدیل کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے بینک صارفین کو تلقین کی ہے کہ وہ کسی نا معلوم شخص کو فون کال پر اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیلات فراہم کرنے سے ہر صورت گریز کریں۔

مزید برآں، انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے اگر انہیں کوئی ایسی مشتبہ کال موصول ہوتی ہے تو 999 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دیں اور ایسے جرائم کو روکنے میں حکام کی مدد کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button