متحدہ عرب امارات

دبئی کے مرکزی علاقے میں عمارت سے ٹکرانے والا ملبہ، واقعہ مکمل طور پر قابو میں، آگ یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں: حکام

خلیج اردو
دبئی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی علاقے میں ایک عمارت کے بیرونی حصے سے ٹکرانے والے ملبے کا واقعہ مکمل طور پر قابو میں آ چکا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق یہ واقعہ فضائی دفاعی نظام کی کامیاب کارروائی کے بعد گرنے والے ملبے کے باعث پیش آیا تھا۔

حکام نے واضح کیا کہ اس واقعے کے نتیجے میں نہ تو آگ لگی اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ اداروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات جاری ہیں اور حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اماراتی سیکیورٹی اور دفاعی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button