متحدہ عرب امارات

بھارت میں پھنسی یو اے ای کی رہائشی فیملی 2 لاکھ 77 ہزار درہم میں چارٹر طیارہ حاصل کرے دبئی پہنچ گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے رہائشی بھارتی کاروباری شخص نے بھارت اور یو اے ای کے درمیان کورونا کے باعث پروازیں بند ہونے کے بعد دبئی واپس آنے کے لیے کثیر رقم چارٹر طیارے پر خرچ کر دی۔

آسام کی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 اپریل کو یواے ای اور بھارت کے درمیان پروازیں معطل ہونے کے بعد کاروباری شخص اور اس فیملی بھارت میں پھنس گئی تھی۔ جس کے بعد اس فیملی نے دبئی واپس پہنچنے کےلیے 2 لاکھ 77 ہزار درہم ادا کر کے چارٹر طیارہ کرائے پر حاصل کیا۔

اودھ ال انفار نامی پرفیوم برانڈ کے مالک مشتاق انفار نے چارٹر طیارے کے ذریعے دبئی واپس آتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔ جس میں خاندان کے افراد کو لگژری طیارے میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مشتاق انفار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "مجھے واپس آنے کا کوئی طریقہ نہیں مل رہا تھا لہذا ہم نے یہ راستہ اختیار کیا، ہمارے لیے دبئی سے چارٹر طیارے کا بندوبست کرنے اور اس پور عمل کو مینج کرنے پر ہم دبئی ایوی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔

آسامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کاروباری شخص اپنی ماں کو ملنے بھارت گیا تھا۔

یاد رہےکہ بھارت اور یو اے ای کے درمیان کورونا کے باعث پروازیں معطل ہونے کے بعد بھارت کے اربوں پتی کاروباری افراد کی بھاری کرائے ادا کر کے چارٹر طیاروں کے ذریعے بیرون ملک جانے کی متعدد خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button