متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کام کے دوران معذوری کا شکار ہونے والے ورکر کو 1 اشاریہ 6 ملین درہم معاؤضے سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے ایک کنٹریکٹنگ کمپنی اور ایک انشورنس کمپنی کو دوران مزدوری زخمی ہونے اور معذوری کا شکار ہونے والے ایک ورکر کو 1 اشاریہ 6 درہم معاؤضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران مزدوری ورکر پر ایک بھاری چیز آن گری تھی جس سے وہ زخمی اور معذوری کا شکار ہوا۔ امارات الیوم کے مطابق جس کے بعد اس ورکر نے کانٹریکٹنگ کمپنی کے خلاف اپنے نفسیاتی اور جسمانی نقصان کی بھرپائی کے لیے 4 ملین درہم ہرجانے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

اس مقدمےمیں سائٹ پر موجود انجینئر اور کمپنی وکررز کو ضروری حفاظتی سامان فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہےکہ انشورنس کمپنی نے کانٹریکٹنگ کمپنی کو انشورنس کانٹریکٹ کے مطابق 2 لاکھ 5 ہزار درہم ادا کر دیے تھے۔ لیکن کانٹریکٹنگ کمپنی کا مطالبہ تھا کہ انشورنس کمپنی وہ بھی اخراجات برداشت کرے گی جن ورکر کو ادا کرنے کا عدالت حکم دے گی۔ لیکن انشورنس کمپنی ایسا کرنے سے انکار کر رہی تھی اور اس کا دعویٰ تھا کہ اس نے کانٹریکٹ کے مطابق رقم ادا کر دی ہے۔

تاہم عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ورکر کو 1 شایہ 6 ملین درہم ادا کرے گی اور انشورنس کمپنی کو اس رقم کا نصف کانٹریکٹنگ کمپنی کو ادا کرنے کا حکم سنایا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button