خلیج اردو: رواں ہفتے ابوظہبی کے ایک ریستوران میں گیس کے دھماکے میں 100 سے زیادہ ہندوستانی تارکین وطن زخمی ہو گئے۔
ابوظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ پیر کو خالدیہ کے علاقے میں فوڈ کیئر ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں 106 ہندوستانی زخمی ہوئے۔ جبکہ اس واقعے میں دو افراد – ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی – جان کی بازی ہار گئے، کل زخمیوں کی تعداد120 ہے۔
سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق، زخمیوں کو امارات کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
منگل کو ابوظہبی کے محکمہ صحت (DoH) کے سینئر حکام نے زخمیوں کی عیادت کی۔
ابوظہبی میں محکمہ صحت کے چیئرمین عبداللہ بن محمد الحمید اور DoH کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے زخمیوں سے بات چیت کی اور انہیں طبی عملے نے بریفنگ دی۔