خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کمپنیوں کے لیے نیا موبائل ویزا اسکریننگ کلینک کا آغاز ہوگیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ہیلتھ کیئر نیٹ ورک ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے ایک نیا موبائل ویزا اسکریننگ کلینک شروع کیا ہے جو ملازمین کو ان کے کام کی جگہوں پروزٹ کرے گا تاکہ کارپوریشنز کے لیے ویزا اسکریننگ سروسز تک رسائی کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھی جاسکیں۔

ڈاکٹر عمر عبدالرحمن الھاشمی، سیہا ایمبولیٹری ہیلتھ کیئر سروسز (AHS) کے چیف کلینیکل آفیسر نے کہا: "ہمیں نیا موبائل ویزا اسکریننگ کلینک شروع کرنے پر خوشی ہے، جو اس وقت بیماریوں سے بچاؤ کے 12 مراکز پر دستیاب ہماری خدمات کی تکمیل کرتا ہے۔ بڑی کمپنیاں نئے موبائل کلینک سے فائدہ اٹھائیں گی، جو ملازمین کو ان کے کام کی جگہ پر ویزا اسکریننگ کی خدمات فراہم کریں گی، اس لیے انکو کام سے دور رہنے کا جوازنہیں ملے گا۔ ہم ہر کمپنی کی ضروریات کے مطابق موبائل کلینک بھی چلائیں گے اور اگر ضرورت ہو تو دن میں 24 گھنٹے یا ویک اینڈ اور تعطیلات میں کام کر سکتے ہیں۔”

موبائل کلینک میں دو امتحانی کمرے، دو ایکسرے رومز، خون جمع کرنے کا ایک کمرہ، اور 12 کرسیوں کے ساتھ دو انتظار گاہیں ہیں۔

اس پورے طریقہ کار میں 15 سے 30 منٹ لگیں گے، جس کا آغاز رجسٹریشن سے ہوتا ہے جس کے بعد معائنہ، خون جمع کرنا اور ایکسرے ہوتا ہے۔

کچھ کلائنٹس کو ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن لینے کی ضرورت پڑسکتی ہے، جو تین خوراکوں میں دی جاتی ہے، پہلی خوراک اسی دن دی جاتی ہے اور بعد کی خوراکیں بعد کی تاریخ میں مقرر کی جاتی ہیں۔ کلائنٹس کو اپنے نتائج لینے کے لیے موبائل کلینک پر واپس جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ اتھارٹی کے ذریعے چلائے جانے والے آن لائن نیٹ ورک کے اندر مربوط ہیں۔

2006 سے، Seha AHS ابوظہبی کی ویزا اسکریننگ کی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کے 12 بیماریوں سے بچاؤ اور اسکریننگ مراکز کے نیٹ ورک امارات میں پھیلے ہوئے ہیں۔

باقاعدہ ویزا اسکریننگ کے علاوہ، فاسٹ ٹریک اور پریمیم اسکریننگ کی خدمات بھی منتخب مراکز پر فراہم کی جاتی ہیں۔

موبائل ویزا اسکریننگ کلینک کی بکنگ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں [email protected] پر ای میل کر سکتی ہیں۔

انفرادی کلائنٹس نئی شروع کی گئی سہا ویزا اسکریننگ ایپ کے ذریعے ملاقات کا وقت بک کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button