متحدہ عرب امارات

دبئی، بغیر ماسک کے پکڑے جانے پر پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرنے والے بھارتی باشندے کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بغیر ماسک کے پکڑے جانے پر جرمانے سے بچنے کے لیے دبئی پولیس اہلکار کر 3 ہزار درہم رشوت کی پیشکش کرنے والے بھارتی باشندے کو تین ماہ کے لیے قید کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے مدعاعلیہ کو تین ماہ قید کے ساتھ 5 ہزار درہم جرمانہ اور قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنائی ہے۔

مقدمے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

یہ واقعہ اس سال اپریل میں سٹرلائزیشن مہم کے دوران پیش آیا۔ جب ایک پولیس اہلکار جبل علی کے علاقے میں معمول کے گشت پر مامور تھا تو اس نے ایک بھارتی مدعاعلیہ اور ایک خاتون کو ایک ہوٹل کے باہر دیکھا جنہوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔

ریکارڈ کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ ” کورنا ایس او پیز اور نقل و حمل پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھ کر میں نے اس جوڑے کو روکا انہیں بتایا کہ انہیں ماسک پہننا چاہیے تھا اور بغیر اجازت نامے کے باہر نہیں آنا چاہیے تھا۔ جس پر انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ سیر کے لیے باہر آئے ہیں”۔

پولیس اہلکار نے مزید بتایا کہ مدعا علیہ  نے ” اس سے درخواست کی کہ اگر میں اسے بغیر قانونی کاروائی کے چھوڑ دیتا ہوں تو وہ مجھے 3 ہزار رشوت ادا کرے گا۔ جس میں 2 ہزار درہم کیش میں دے جبکہ باقی اس کی رہائش گاہ پر پہنچا دے گا”۔

جبکہ مدعاعلیہ نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ خاتون مساج کرتی ہے اور اس نے خاتون کو دو سو درہم میں مساج کے لیے بلایا تھا۔ اور وہ خاتون کے  لیے ٹیکسی کا کرایہ دینے کے لیے ہوٹل سے باہر آیا تھا۔

تاہم، جب پولیس اہکار مدعاعلیہ کو جبل علی پولیس تھانے لے گیا تو اس نے پولیس اہلکار کو 2 ہزار درہم تھما دیے۔ جس پر پولیس اہلکار نے اپنے ڈائریکٹر کومطلع کر دیا اور مدعاعلیہ کو قانونی کاروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

جس پر دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے آج سنا دیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button