متحدہ عرب امارات

گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر کرنے والوں کو دیر سے رجسٹریشن کرانے پر کتنی لیٹ فیس دینی ہوگی؟

خلیج اردو
20 اکتوبر 2020
دبئی:اگر آُ کی گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کا وقت آگیا ہے اور آپ نے تجدید کرائی نہیں اور آپ تاخیر سے کام لے رہے ہیں تو اس کے ناتئج اچھے نہیں ہوں گ۔ جہاں آُ کو رجسٹریشن کی تجدید پر لیٹ فیس دینی ہونی ہوگی وہاں جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

گلف نیوز سے کے ایک قاری نے سوال پوچھا ہے کہ وہ اپنی گاڑی فروخت کرنا چاہتا ہے اور اس کی رجسٹریشن کی تجدید کیلئے مقررہ تاریخ آچکی ہے اگر میں رجسٹریشن ری نیو نہ کروں اور اس صورت میں جب انہوں نے گاڑی سڑک پر نہیں چلائی ، کیا اسے کوئی جرمانہ کیا جائے گا جب میں گاڑی فروخت کروں گا؟

گلف نیوز کے جواب کے مطابق متحدہ عرب امارات میں لائنسز ایکسپائر ہونے کے بعد اس کی تجدید کیلئے ایک مہینے کا وقت دیا جاتا ہے جس دوران گاڑی کے مالک کو لائنسس ری نیو کرنا پڑتا ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کی صورت میں 35 درہم فی مہینہ جرمانہ عائد ہوگا اور یہ اس صورت میں بھی ہوگا اگر کوئی شخص گاڑی خود نہ چلائے اور اسے فروخت کرنا چاہتا ہو۔

دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کے کال سنٹر کے مطابق گاڑی کا مالک گاڑی فروخت کرتے وقت وہ تمام جرمانہ ادا کرے گا جو گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرنے پر واجب الدا ہوگا۔

دبئی میں گاڑی کی رجسٹریشن ایک سال کیلئے کی جاتی ہے جس کے بعد اس کی تجدید کرنی پڑتی ہے۔ اگر متحدہ عرب امارات میں ایکسپائر گاڑی رجسٹریشن کے ساتھ کوئی سڑک پر گاڑی چلاتا ہے تو اسے 500 روپے تک کا جرمانہ کیا جاتا ہے اور لائنسز بک میں 4 سیاہ نکات ڈالے جاتے ہیں۔ گاڑی کو بھی ایک ہفتے کیلئے ضبط کیا جائے گا۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button