متحدہ عرب امارات

دبئی: غیر قانونی طور پر بحری جہاز میں تیل بھرے پر 9 جہاز راں گرفتار، قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے 9 ملاحوں کو 6 ماہ قید اور 1 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ جن پر  دبئی کے ساح سے دور غیر قانونی طور پر جہازوں میں تیل بھرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے مجرموں کو قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقدمے کی تفصیلا ت درج ذیل ہیں:

اس سال جولائی میں دو ایرانی کپتان اور چھ ملاح، جن میں سے تین ایرانی اور تین بھارتی تھے، سمندر کے وسط میں ایک جہاز پر غیر قانونی طور پر ڈیزل منتقل کر رہے تھے۔ اس دوران کوسٹ گارڈ کو کنٹرول روم سے حکم ملا کے وہ علاقے میں ایسی کسی سرگرمی کے حوالے سے معائنہ کریں۔

ریکارڈ کے مطابق  ایک اماراتی سپاہی نے گواہی دی کہ انہیں دوپہر 1 بج کر 36 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ہماری دو کشتیاں اس علاقے میں پہنچیں، ” جہاں ہم نے دیکھا کہ ایک کشتی پائیپوں کے ذریعے ایک جہاز میں تیل بھر رہی ہے۔ ہمیں دیکھ کر اس کشتی نے پائپ نکال لیے اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ہم نے انہیں روک لیا اور ان سے انکی شناخت طلب کی، لیکن انہوں نے ہمیں بتایا کہ انکے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں”۔

جس کے بعد پولیس اہلکار جہاز راںوں کے کاغذات دیکھنے کے لیے جہاز پر گئے تو کشتی نے دوبارہ سے فرار ہونے کی کوشش۔ اس کوشش کے دوران کشتی پولیس کی کشتی سے بھی ٹکرائی، اور پھر شمال کی جانب فرار ہوگئی۔

پولیس نے انہیں روکنے کے دو ہوائی فائر کیے جس کے بعد کشتی رک گئی اور جہازرانوں کو انکے کپتان کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جہاز پر سوا بھارتی ملاح نے اقرار کیا کہ انہوں نے اپنے ایرانی کپتان کے حکم پر کشتی سے تیل خریدا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button