خلیج اردو
اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ ایرانی افواج کی جانب سے آج صبح اسرائیل کے مختلف علاقوں کی جانب نئے میزائل داغے گئے جس کے بعد کئی شہروں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
دارالحکومت تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں سائرن بجنے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ فوری طور پر پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا تھا اور بیشتر میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی حساس ہوتی جا رہی ہے اور کسی بھی وقت حالات مزید سنگین ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔







