
خلیج اردو
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر پہلے حملہ نہ کرتا تو ایران خود امریکہ پر حملہ کر دیتا اور جلد اس کے پاس ایٹمی بم بھی موجود ہوتا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، "جب پاگل لوگوں کے پاس ایٹمی بم ہو تو یہ دنیا کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اسی لیے ہمیں پہلے اقدام کرنا پڑا۔”
انہوں نے ایران پر حملوں کے پانچویں روز کہا کہ امریکہ اس معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہے اور صورتحال توقع سے بھی بہتر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایرانی میزائلوں اور لانچرز کو تیزی سے تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "ایران میں جو بھی لیڈر بننا چاہتا ہے وہ مارا جاتا ہے۔ کسی نے مجھ سے پوچھا کہ اس کارروائی کو دس میں سے کتنے نمبر دیں گے تو میں نے کہا میں اسے پندرہ نمبر دوں گا۔”
امریکی صدر کے اس بیان کو ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے خطے کی صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے۔







