خلیج اردو
07 نومبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی ویکسن لگوانے کا عمل جاری ہے اس حوالے سے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو بھی کورونا کا انجکشن لگوایا گیا تھا۔ ان کو انجکشن لگوانے والے بھارتی نرس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ دل میں یہ خواہش رکھتی تھی کہ وہ شیخ محمد سے ملیں اور خدا نے ان کی خواہش پوری کی۔
بھارتی ریاست کیریلہ سے تعلق رکھنے والی سوسامہ میتھیو کا کہنا ہے کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ان کو کورونا کا انجکشن لگوایا ۔ ان کے مطابق ہم چار افراد پر مشتمل ٹیم ان کے مجلس میں گئی تو شیخ محمد نے ہماری خیریت پوچھی۔
https://twitter.com/khalifaSaeed1/status/1323549141176328192
سوسامہ کا کہنا ہے کہ جب وہ انجکشن لگواتی ہے تو مریضوں کو درد نہیں ہوتا۔ وہ 1992 سے دبئی میں ہے اور وہ اسٹاف نرس کے طور پر کام کررہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو شاید نہیں معلوم کی ماسک کے پھیچے چہرہ میرا ہے۔ وہ پرجوش ہے کہ شیخ محمد کو ایک اور انجکشن لگوائے گی۔ اس کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو بھی انجکشن لگوائے۔
وہ پرامید ہے کہ انہیں برج خلیفہ میں وی آئی پیز کو انجھکشن لگوانے کا موقع ملے گا کیونکہ وہ وہاں کبھی داخل نہیں ہوئی۔
Source : Khaleej Times







