متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی ایک اور ویکسین کے 94 فیصد تک مؤثر ہونے کا دعویٰ

 

خلیج اردو آن لائن:

امریکی دوساز کمپنی موڈرنا کی جانب سے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے  کہ انکی تیار کردہ ویکسین کے کورونا کو روکنے کے لیے 94 اشاریہ 5 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

یہ اعلان ویکسین کے فیز تھری کے کلینکل تجربات کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ موڈرنا کورونا ویکسین کے نتائج کا اعلان کرنے والی دوسری امریکی کمپنی بن گئی ہے۔

پیفزر اور موڈرنا کی ویکسین کے ان ابتدائی نتائج کے ساتھ امریکہ دسمبر تک ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔

اور امید کی جاری ہے اگلے سال امریکہ کی ان دو کمپنیوں سے امریکہ کو ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دستیاب ہو سکتی ہیں، جو کہ امریکہ کی 330 ملین آبادی سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔

پیفزر اور موڈرنا کی جانب سے بنائی جانے والی دونوں ویکسین آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے تیار کی گئی ہیں۔

اور امید کی جا رہی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ایک مؤثر ہتھیار جلد دنیا کے پاس ہوگا۔

ویکسین تیار کرنے والی کمپنی موڈرنا کے صدر اسٹیفن ہوگ نے ایک ٹیلیفونک انٹریو میں کہا "ہمارے پاس جلد ایک ایسی ویکسین ہوگی جو کووڈ 19 کو روک دے گی”۔

پیفزر اور موڈرنا ویکسین میں فرق کیا ہے:

دونوں کی ٹیکنالوجی تقریبا ایک جیسی ہے لیکن موڈرنا ویکسین کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو سٹور کرنے لیے بہت زیادہ کم درجہ حرارت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے اسے دوسرے ممالک کو فراہم کرنا آسان ہوگا۔

جیسا کہ پیفزر کی ویکسین کو اسٹور کرنے کے لیے بہت کم درجہ حرارت یعنی بہت زیادہ سرد ماحول کی ضرورت ہے۔ اور بات کو دیھکتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ ترقی پذیر ملک شاید اس ویکسین کو اتنے کم درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ لہذا موڈرنا کی کامیابی تمام دنیا بلخصوص ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

کیونکہ موڈرنا ایک فریج کے 2 سے 8 ڈکری سینٹی گریڈ پر 30 دن کے لیے محفوظ کی جا سکتی ہے۔

جبکہ پیفزز ویکسین کو اسٹور کرنے کے لیے کم از کم منفی 70 ڈکری درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button