متحدہ عرب امارات

دنیا بھر سے قابل اور ہنرمند افراد متحدہ عرب امارات کا انتخاب کریں گے ، بزنس لیڈرز

خلیج اردو
07 ستمبر 2021
دبئی : ایسے میں جب متحدہ عرب امارات کی جانب سے 13 ایسے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے جو آنے والے وقتوں میں گیم چینجر کا کردار ادا کرے گی۔ اس سے دنیا بھر کے ٹیلنٹڈ لوگ یو اے ای کا رخ کرنے سے متعلق عالمی کاروباری شخصیات نے پیش گوئی کی ہے۔

وہ تمام ڈیجیٹل ، معاشی اور رہائش سے متعلق اصلاحات جن کا متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اعلان کیا ہے ، انہیں خاص طور پر ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹ سکے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شمشیر وایالیل کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے معیشت کی ایک صورت ابھر کر سامنے آئے گی اور اس سے قومی گروتھ کی کامیاب مہم چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی اصلاحات بشمول گرین ویزا کی لانچنگ تمام شعبوں بالخصوص صحت کی دیکھ بھال میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کرنے اور متحدہ عرب امارات کے موجودہ معیار کو برقرار رکھنے پر موئثر رہے گی۔

گولڈن ویزا اسکیم کے ذریعے ملک کی قیادت پہلے ہی تجربہ کار طبی پیشہ ور افراد کو دل سے خوش آمدید کہتی رہی ہے۔ اب نئی اصلاحات ہر قسم کے ہنر مند افراد کو ملک میں لاتی رہیں گی اور خاص کر جو صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے میں انمول وسائل کے حامل ہیں۔

حکام کی جانب سے ان اصلاحات کا اعلان مناسب وقت میں کیا گیا ہے کیو ایکسپو 2020 سے پہلے کیا گیا ہے جو اس میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے ہزاروں سرمایہ کاروں اور اعلیٰ صلاحیتوں کو اکٹھا کرے گا۔

سینچوری فنانشل کے چیئرمین اور سی ای او بال کرشن کا کہنا ہے کہ ایکسپو میں دنیا بھر کے لوگ آئیں گے اور 50 ویں سالگرہ کے موقع پر پچاس پروجیکٹس کے حصے کے طور پر نافذ کیے جانے والے اسٹریٹجک پروگرام جو نوجوان صلاحیتوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کر سکتے ہیں ، نوجوان ذہنوں کو ملک میں بنیاد قائم کرنے کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے تقوع ظاہر کہ کہ یہاں آنےے والی کمپنیاں اپنی معاشی اور مالی سرگرمیوں کا کچھ حصہ متحدہ عرب امارات میں بطور سرمایہ کاری منتقل کریں گی اور اس میں نئی ​​سرمایہ کاری شروع کریں گی۔

ایک اور منصوبہ متحدہ عرب امارات کا ڈیٹا سے متعلق قانون ، کمپنیوں اور صارفین دونوں کیلئے ایک بڑی سہولت ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہیکنگ کے وقاعات بڑھ رہے ہیں اور یہ ڈیجیٹل ورلڈ کیلئے بہت خطرناک ہے۔

فری لانسرز کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے حاصل کرنے کے قابل ہونا بہت سارے مواقع فراہم کرے گا۔ اتوار کو بھی اعلان کیا گیا ہے کہ فری لانسر ویزا اپنی نوعیت کی پہلی وفاقی اسکیم ہے جو ملازمین کو خود کفیل بنانے کے قابل بناتی ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک اداکار اور ماڈل عبدالکریم نے کہا ہے کہ حال ہی میں اعلان کردہ فری لانس ویزا دنیا بھر کے کئی ماڈلز کیلئے متحدہ عرب امارات کو اپنا گھر بنانا آسان بنا دے گا۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر محمد عمرو نے کہا کہ نئی رہائشی سکیمیں انہیں اپنا کیریئر بنانے میں مدد دیں گی۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button