
خلیج اردو
07 ستمبر 2021
دبئی :کم قیمت میں سفری سہولیات کیلئے لانچ کی گئی ایئرلائن فلائی جناح کے حوالے سے پاکستانی پر امید ہیں کہ ایک سال میں ایئرلائن مقامی اور عالمی پروازیں چلائیں گی۔
ایئر عربیہ اور لیکسن گروپ آف کمپنیز کی مشترکہ فلائی جناح کا جیسا نام سامنے آیا ، سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے کرائے گئے سروے جس میں ایئرلائن کے نام کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، نے اگرچہ ہاں کہا ہے لیکن ان کی تجویز ہے کہ فلائی جناح کے بجائے اس کا نام جناح ایئرلائن ہونا چاہیئے۔
خلیج ٹائمز کے ٹویٹر اور لینکڈ ان پر 950 صارفین نے سروے میں حصہ لیا ہے جنہوں نے بانی پاکستان کے نام سے ایئرلائن کے اجراء کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور قائد اعظم کے نام کو استعمال کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔
Its honoured for Pakistan and more people will explore about him, The ever great leader of Subcontinent#Jinnah #Quaid_e_Azam #MohammedAliJinnah
— Mudassar Ali (@Mudassar_Voice) September 5, 2021
جہاں ساٹھ فیس نے ہاں میں جواب دیا ہے وہاں تیس فیصد افراد کا جواب نہیں ہے اور وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اجازت نہ دی جائے۔
نو فیصد افراد غیر جانب دار رہے ہیں۔
سروے میں حصہ لینے والوں کا خیال ہے کہ فلائی جناح کے بجائے جناح ایئر زیادہ بہتر رہے گا۔
Source : Khaleej times







