
متحدہ عرب امارات کی جانب سے اتوار کے دن اعلان کردہ پچاس برسوں کے منصوبے کے نام سے سلوگن پراکٹس آف دی 50 نے سوشل میڈیا پر دھم مچائی ہے اور اب تک یہ مختلف میڈیا کے ہیڈلائن کا حصہ رہا ہے۔
سوشل میڈیا ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سمیت ہر چینلز پر اس اعلان کی دھوم ہے۔ اس وقت اس کی پہنچ 229 ملین لوگوں تک ہو چکی ہے۔
اگلے پچاس برسوں کیلئے اعلی حکومتی اہلکاروں اور وزراء نے تیرہ انیشیٹیو لیے ہیں جس کا مطلب ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانا ، عالمی شراکت داروں کے ساتھ کاروباری کو نئی وسعت دینا ، معیشت سے متعلق تحقیق بڑھانا اور ملک میں اعلی ہنرمندوں کو دعوت دینا شامل ہے۔
منصوبہ کے اجراء کے صرف 24 گھنٹوں میں پچاس سالوں کے منصوبے کو 25 ممالک میں 490 آرٹیکل میں کوریج دی گئی ہے۔ مختلف میڈیا ہاؤسز ، نیوز ایجنسیوں نے اسے شہہ سرخی بنائے رکھا ہے۔
پراجکٹ آف دی ففٹی کے نام سے ہیش ٹیگ کے ساتھ دنیا بھر سے 3600 پوسٹ کیے گئے ہیں جن میں امریکہ اور علاقائی ملک مصر بھی شامل ہے۔ اس اعلان کی دھوم بھارت میں بھی خوب مچی ہے جو متحدہ عرب امارات کا تجارتی اور تاریخی دوست ہے۔







