خلیج اردو آن لائن:
سعودی عرب میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت خطرے میں ہے۔
حادثہ آسر ریجن میں الحابل روڈ پر پیش آیا۔ اس روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں حادثے کے لمحات ریکارڈ ہوگئے۔ ویڈیو میں دو گاڑیوں کو تیز رفتاری سے آمنے سامنے سے آتے اور ایک دوسرے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس علاقے میں ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انہیں اتوار کی صبح 6 بجے آپریشن روم میں ایک شہری کی جانب سے دو گاڑیوں کے تصادم کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریڈ کریسنٹ کی تین ایمبولینسیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔
ریڈ کریسنٹ کی ٹٰیم نے بتایا کہ گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرائی ہیں، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک تین زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں سے دو کی حالت خطرے میں ہے۔
تاہم، زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو الدارب ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Source: Gulf Today







