خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اور ڈیزاسٹر کمیٹی نے ابوظہبی کے محکمہ صحت کے اشتراک کے ساتھ ابوظہی میں داخلے کے خواہشمند افراد کے لیے کورونا وائرس کے دو ٹیسٹوں کی اجازت دے دی ہے۔ جس کا اطلاق 27 اگست بروز جمعرات سے ہوگا۔
Entry will be allowed within 48 hrs of receiving a negative PCR test result, or with a negative DPI laser test result accompanied by a negative PCR test result received within 6 days. The Committee states that the same type of test cannot be taken twice in a row within 6 days.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) August 25, 2020
ان دون ٹیسٹوں میں سے ایک ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ ہے جبکہ دوسرا پی سی آر ٹیسٹ ہے۔
اس حوالے سے ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس نے منگل کے روز ٹوئیٹ کر کے بتایاکہ ” داخلے کی اجازت کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ملنے کے 48 گھنٹے کے دوران ہوگی، یا چھ دن کے اندر ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونے کی صورت میں”۔
کمیٹی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ایک ہی قسم کا ٹیسٹ 6 دن میں دو بار نہیں لیا جائے گا۔
Volunteers in the COVID-19 vaccine trials are exempt from these entry measures and are authorised to use emergency vehicle lanes for a smooth journey. Meanwhile, violating these procedures will result in penalties and fines as outlined by the Attorney General.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) August 25, 2020
لہذا، ابوظہبی میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ 48 گھنٹے کے اندر اندر دکھانا ہوگی یا بارڈر پر ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
تاہم، کورونا ویکیسن کے کلینکل ٹرئلز کے لیے رضاکاروں کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے اس پراسس گزرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، انہیں ایمرجنسی لاین استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے وضع کیا گیا ہے ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔
ابوظہبی میں ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ سنٹر درج ذٰیل علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں:
زید سپورٹس سٹٰی،
گھنتوت لیزر سکرینگ سنٹر
العین ال ہیلی شادی ہال
اور ال ہیلی دبئی
ان سنٹرز پر ٹیسٹ کروانے سے پہلے سیہا ایپ سے اپوائنٹمنٹ لینی ہوگی۔
Source: Khaleej Times







