متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا وائرس سے 5 افراد کی موت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں دو افراد گرفتار

کورونا وائرس کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ معلومات فراہم کرنے والے اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، حکام

 

خلیج اردو آن لائن:

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ٹی وی چینل پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی کورونا سے موت کی خبر چلنے کے بعد تحقیات شروع کر دی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد کو جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

منگل کے روز پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 افراد کے موت کے حوالے چلائی گئی خبر  بے بنیاد ہے۔

پراسکیوشن کا کہنا تھا کہ "ابو ظہبی سپورٹس چینل پر چلنے والی خبر من گھڑت اور جھوٹی ہے، ایسے خاندان کا کوئی وجود نہیں ہے، اور یہ خبر من گھڑت ہے”۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پراسکیوشن نے بتایا”ہم اس خبر کے مندرجات کو جاننے کے لیے اور اس خبر کے پیچھے چھپے مقصد تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں”۔

مزید برآں، منگل کے روز یو اے ای حکام کی جانب کورونا کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے غیرزمداری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

این سی ای ایم اے کا کہنا تھا کہ ” اس حوالے سے غیر ذمہ درانہ معلومات پھیلانے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہذا ایسی افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں بخشی جائے گی۔ اور قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے گا”۔

Source: Khaleej Times, Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button