متحدہ عرب امارات

نشے کی حالت میں خاتون کو چھونے کے الزام میں ایشیائی باشندے کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

مجرم 38 سالہ ایشیائی باشندہ ہے، جو دبئی میں وزٹ ویزے پر تھا

 

خلیج اردو آن لائن نشے کی حالت میں خاتون کو چھونے والے شخص کو منگل کے روز دبئی کی ابتدائی عدالت نے تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ 8 جون کو دبئی انٹرنیشنل سٹی کے چین کلسٹر کے علاقے  میں پیش آیا تھا۔ مجرم 38 سالہ ایشیائی باشندہ ہے، جو دبئی میں وزٹ ویزے پر تھا،  رپورٹس کے مطابق واقعہ کی رات اس نے ایک بوتل شراب پی رکھی تھی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت نے اسے جنسی زیادتی کا مرتکب پایا اور بغیر اجازت کے شراب پینے کے الزام میں بداعنوانی کی متعلقہ عدالت میں بھیج دیا۔ مزید برآں سزا پوری ہونے پر  مجرم کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون تیس سالہ فلپائنی ویٹریس ہے۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی رہائشی عمارت کے داخلی راستے کی پارکنگ میں چلتے ہوئے جا رہی تھی۔

خاتون نے تفشیش کے دوران بتایا کہ "صبح تقریبا 2 بجے کا وقت تھا اور میں گھر جارہا تھی۔ مجھے حیران رہ گئی جب مدعاعلیہ نے میرے قریب آیا اور مجھے دبوچ لیا۔ جس پرمیں خوف زدہ ہوکر بھاگ گئی گی۔ اور میں عمارت کے اندر چلی گئی اور چوکیدار کو بتایا”۔

لیکن تب تک ملزم غائب ہوگیا تھا۔ "تاہم ، جب میں بالکونی کے اندر آئی تو میں نے اسے ملحقہ عمارت میں دیکھا لیا۔”

جس پر دوسری عمارت کے سیکیورٹی گارڈ کو الرٹ کردیا گیا اور اس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ جس کے تھوڑی دیر بعد پولیس پہنچی  گئی اور اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ مزید برآں، الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے بعد اسے حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک پولیس کارپورل نے بتایا کہ اس رات مدعا علیہ نشے کی حالت میں تھا۔ "اس نے خاتون کے الزامات کی تردید کی لیکن اس نے اعتراف کیا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی۔ تاہم، عمارت میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں مدعالیہ کو خاتون کے پیچھے چلتے ہوئے اور پھر نامناسب طور پر اس کا ہاتھ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔”  یاد رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو کیس میں ثبوت کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

مدعا علیہ کو 15 دن کے اندر اندر فیصلے پر اپیل کرنے کا حق ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button