متحدہ عرب امارات

دبئی نے تمام ممالک کے لئے ویزٹ ویزوں کی اجراء کا عمل شروع کر دیا

دیگر امارات نے ابھی تک ویزٹ ویزوں کی اجراء کے بارے ختمی فیصلہ نہیں کیا

(خلیج اردو ) دبئی نے تمام ممالک کے لئے ویزٹ ویزوں کی اجراء کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر امارات نے ابھی تک ویزٹ ویزوں کی اجراء کے بارے ختمی فیصلہ نہیں کیا۔
دبئی آنے کے خواہشمند حضرات ویزٹ ویزے کے لئے ٹریولر ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ ابھی صرف ٹریول ایجنٹ کے ذریعے ویزے جاری کئے جاتے ہیں ۔

دبئی جنرل ڈاریکٹریٹ آف ریزیڈنسی اور فارن افیئرز سے کے مطابق ویزٹ ویزوں کے اجراء کے بعد کسی قسم کے اپرول کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ویزے ایک قسم کے اپرول کے ساتھ ہی جاری کئے جاتے ہیں ۔

امار سینٹر کے مطابق یہ بات اہم کہ دبئی آنے والے ملک سے اگر باقائدہ پروازیں شروع نہیں کئے گئے تو حالات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات کرنے ہونگے ۔

ویزہ کی اجراء کے لئے پاسپورٹ، تصاویر اور کچھ ملکوں کے لئے قومی شناختی کارڈ بھی درکار ہوگا ۔

دبئی سے 30 دنوں کا ویزہ 450 درہم ،90 دنوں کا 1100درہم کا جاری کیا جاتا ہے ۔ دبئی ویزٹ ویزوں کی فیس ٹریولر ایجنٹ کے حساب سے تھوڑی بہت مختلف ہوسکتی ہے ۔

دبئی ویزٹ ویزوں پر آئے افراد کے لئے 14 دنوں کا قرنطینیہ لازمی نہیں ہے صرف ان افرد کو رکھا جائے گا جنکا کویڈ ٹیسٹ مثبت آجائے ۔ کویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینیہ نہ ہونے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button