متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات: اگست میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں 10 فیصد اضافہ

 بہرحال کورونا وائرس کے باعث اموات کی شرح 0 اشاریہ 5 فیصد ہی رہی ہے

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب مارات حکومت کے سرکاری ترجمان، ڈاکٹر عمر الحمادی نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اگست کے مہینے کے دوران متحدہ عرب امارات  میں کورونا وائرس کے کیسز میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فعال کیسز کی شرح 9 اشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ڈاکٹر حمادی کے مزید کہنا تھا کہ  بہرحال کورونا وائرس کے باعث اموات کی شرح 0 اشاریہ 5 فیصد ہی رہی ہے۔ جسکی بنیادی وجہ یو اے ای میں مریضوں دی جانے والی جدید ہیلتھ کیئر کی سہولیات ہیں۔

ڈاکٹر حمادی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ”کچھ ایسے اشاریے ہیں جو ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں، جو ہمارے میڈیکل سسٹم کی بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ "جیت کے لیے پرعزم” مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس میں شرکت کرنے شہریوں اور رہائشیوں سمیت  تمام افراد کا شکریہ ۔

ڈاکٹر حمادی نے واننگ کی دی کہ "ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز دیکھی ہیں جس میں کچھ لوگوں کو کوروانا ایس او پیز کے بغیر پارٹیز اور اجتعماعات کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہم لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی تلقین کرتے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button