(خلیج اردو )ابوظہبی کرونا ریلیف فنڈ سو دنوں میں1 بلین درہم اکھٹا کئے گئے جس سے 4 لاکھ افراد کی مدد کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
سماجی کارندہ تنظیم "مان” نے لوگوں کی مدد کو ممکن بنانے کے کئے 30 ہزار سے زیادہ رضاکاروں کی مدد لی ۔ فسٹ آف ایٹس کائنڈ نامی مہم کے ذریعے کرونا وباء سے متاثر شدہ افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا اور ان افراد کو تعلیمی و طبی امداد فراہم کی گئی ۔
ایک اندازے کے مطابق 27 ملین تازہ خوراک کے پیکجز تقسیم کئے گئے ۔ یہ خوراک 35 رہائشی مقامات جبکہ ایک ہزار 744 میڈیکل سٹاف میں تقسیم کیا گیا ۔20 ہزار سے زائد خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے جس میں چاول ،پاستہ، کھجور، لوبیا، چائے ،جیم اور نوڈلز شامل تھے ۔ یہ پیکٹ 40 ہزار افراد میں تقسیم کئے گئے ۔
سرکاری تنظیموں کی مدد سے جس کی تعداد 25 تھی مستحق افراد میں 4 ہزار لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے ۔اس پروگرام کے تحت 8 ہزار طلبہ کو بھی سپورٹ کیا گیا ۔
اس مہم کے ذریعے ہر ممکن کوشش کی گئی کہ کوئی مستحق امداد سے محروم نہ رہے اور لوگوں کو یقین دلایا جاسکے کہ امارات ہنگامی صورت حال رہنے کے لئے موزوں ملک ہے ۔
Source: Khaleej Times







