دبئی میں کاروبار دوبارہ شروع ہونے کے بعد بدھ کی شام کو دبئی اور شارجہ کو ملانے والی بڑی سڑکوں پر رش اور ٹریفک دیکھا گیا –
الحدت روڈ ، محمد بن زید روڈ اور الخیل روڈ میں ذیادہ ٹریفک دیکھنے کو ملا کیونکہ بہت سے لوگوں کا کئی ہفتوں کے بعد کام پر پہلا دن تھا۔
شام 6 بجے کے لگ بھگ کئی مصروف سڑکوں پر یہ ٹریفک تھا کیونکہ ہر کسی کو دبئی اسٹرلائزیشن پروگرام شروع ہونے سے پہلے اپنے اپنے گھروں کو پہنچنا تھا-
صبح سویرے ، خلیج ٹائمز کے صحافیوں نے دبئی بھر میں آواز بلند کی تاکہ شہریوں کے جوش و خروش کا اندازہ لگایا جاسکے-شہریوں نے آہستہ آہستہ اور محتاط انداز میں دستانے اور ماسک
سمیت تمام احتیاتی تدابیر اپناتے ہوئے شاپنگ مالز اور ریستوراں کی طرف اپنے قدم بڑھائے-
دبئی ڈولفیناریئم اور سنیما گھروں جیسے دیگر تفریحی مقامات کو دوبارہ کھولنے کے بعد ایک سخت کوویڈ ۔19 حفظان صحت پروٹوکول اپنائی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times
28 May 2020







