
خلیج اردو
06 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود آج جمعارت کے دن کھلی کچہرے کا انعقاد کریں گے جس میں وہ پاکستانی کمیونٹی کے تحفظات دور کریں گے۔
مقامی وقت کے مطابق کچہری کا وقت دن گیارہ بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہے۔ اس حوالے سے ابوظبہی میں پاکستان ایمبیسی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔
کرونا وائرس کی وجہ سے کچہری کا انعقاد انلائن ہوگا۔
The Ambassador of Pakistan to U.A.E., H.E. Afzaal Mahmood will hold an E-Khuli Kachehri on Thursday, 6 May 2021 from 1100 hrs – 1300 hrs (U.A.E. Time). Details for joining the E-Khuli Kachehri are as follows:
https://t.co/A1qT0gRHssMeeting ID: 924 8994 4088
Passcode: 189858— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) May 5, 2021
کھلی کچہری کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک کے مشنز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
پاکستانی سفیروں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے نشاندہی کی تھی کہ مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) اور متحدہ عرب امارات میں ملک کے مشنز کے خلاف زیادہ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔
مسٹر خان نے تمام سفارتی مشنز پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہو تو اسلام آباد سے رجوع کریں۔
Source : Khaleej Times







