متحدہ عرب امارات

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں خودکش حملے کی مزمت کر دی

خلیج اردو
22 اپریل 2021
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے ۔، دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں کوئٹہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسردوہ ہوں اور اس مشکل کی گھڑی میں ہم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہیں۔ اس مبارک مہینے میں دہشتگردوں نے انتہائی بزدلانہ اقدام اٹھایا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہماری قوم نےدہشت گردی کو پچھاڑنےکیلئےغیرمعمولی قربانیاں پیش کی ہیں چنانچہ اس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانےکی اجازت نہیں دینگے۔ہم مکمل چوکس اورتمام داخلی وخارجی خطرات پر نگاہ رکھےہوئےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں دھماکے کے بعد چار افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اظہر اکرم نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا وہیکل بیسڈ امپرووائزڈ دھماکہ خیز آلہ (VBIED) کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستان مخالف عناصر سرگرم ہیں اور اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں مزید دہشت گردی کی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button