
خلیج اردو
22 اپریل 2021
ابوظبہی : 22 اپریل 2021 کو اتحاد ایئرویز نے بھارت سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو روانگی سے پہلے کرونا پی سی آر ٹیسٹ 48 گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہونا چاہیئے۔
اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق کرونا کے منفی ٹیسٹ کا نتیجہ کسی منظور شدہ کلینک یا بھارت کی حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ لیبارٹری کے ذریعہ جاری ہونا لازمی ہے۔
ٹیسٹ کے نتیجے میں کیو آر کوڈ بھی ہونا ضروری ہے۔
ان ایس او پیز کا 12 سال سے کم عمر افراد اور ٹرانزٹ مسافروں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔ اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ معذور افراد کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
دبئی جانے والے مسافروں کیلئے بھی اس سےپہلے 48 گھنٹے پی سی آر ٹیسٹنگ رول کا اعلان کیا گیا تھا۔
امارات ، فلائی ڈوبئی اور ایئر انڈیا نے 19 اپریل کو قواعد میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا۔
بھارت میں کرونا وائرس کی ابتر صورت حال ، اسپتالوں میں آکسیجن اور بیڈز کی کمی کے باعث مختلف برے حالت کی وجہ سے دنیا کے مختلف 8 ممالک نے بھارت کیلئے سفری پابندی عائد کی ہے۔
Source : Khaleej Times