
خلیج اردو
22 اپریل 2021
ریاض : سعودی عرب نے پاکستان ، بھارت ، متحدہ عرب امارات سمیت 20 ممالک پر عائد سفری پابندی سے متعلق نیا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان ممالک پر 17 مئی کے بعد بھی سعودی عرب کیلئے سفری پابندی برقرار رہے گی۔
سعودی ڈیلی عرب نیوز نے قومی ایئرلائنز سعودیہ کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ ان ممالک پر سفری پابندی تب بھی عائد ہوگی جب 17 مئی کو ملک میں انٹرنیشنل فلائٹس بحال ہوں گی۔
یہ فیصلہ سعودی عرب نے مملکت میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کی وجہ سے لیا ہے۔ بدھ کے روز سعودیہ میں 12 افراد وبائی مرض سے ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے اموات کی تعداد 6858 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بدھ کو 1028 کیسز بھی رپورٹ کیے ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ارجنٹائن ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پاکستان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ پر سفری پابندی عائد کی تھی۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نےبتایا تھا کہ سفر میں عارضی معطلی میں وہ بھی شامل ہیں جو مملکت میں داخلے سے 14 دنوں یا اس کم دورنیے ہوئے ان بیس ممالک کا سفر کر چکا ہو۔
Source : Khaleej Times