
خلیج اردو آن لائن:
شارجہ حکام کے طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کے 13 اپریل سے شروع ہونے والے ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں امارات بھر میں ٹریفک کے 1400 سے زائد معمولی حادثات رپورٹ ہوئے۔
رافید آٹوموٹو سولوشنز سکشن کے ایکسیڈنٹ مینجمنٹ کے سر براہ عبدالرحمان بن کانن الشمسی نے بتایا کہ حادثات کی بڑی وجوہات میں اچانک لین تبدیل کرنا، سامنے گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار نہ رکھنا، ڈرائیورز کا غیر متوجہ ہونا اور تیز رفتاری شامل ہیں۔
مزید برآں، ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ان حادثات میں سے زیادہ تر حادثات افطار کے وقت سے پہلے پیش آئے۔
الشمسی نے ڈرائیوروں کو خاص طور پر افطار کے وقت سے پہلے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔
انہوں ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں اور پنے توجہ سڑک پر مرکوز رکھیں۔ مزید برآں، ڈرائیورں یاد دلوایا گیا ہے کہ معمولی حادثے کی صورت میں اپنی گاڑی فوری طور پر سڑک کنارے پر لے جائیں اور رافید موبائل ایپ کے ذریعے حکام کو حادثے کی اطلاع دیں۔
Source: Khaleej Times