متحدہ عرب امارات

حج اور عمرہ کی سعادت کا معاملہ ، پاکستان نے سعودی عرب سے خصوصی درخواست کر دی

خلیج اردو
23 مئی 2021
اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ چینی ویکسین سینوفارم کو بھی اس فہرست میں شامل کر لے جس میں حجاج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے صارفین کو لازمی ویکسیشن کرانی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کےساتھ حج اور عمرہ کیلئے ضروری قرار دیئے گئے ویکسینش کی فہرست میں چینی ویکسین سینوفارم کو شامل کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے سعودی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے زائرین کیلئے ویکسینشن کی شرائط میں جن ویکسین کا نام لکھا ہے اس نے پاکستانی شہریوں میں تشیویش پیدا کی ہے کیونکہ پاکستانی شہریوں نے چینی ویکسین سینوفارم لگوائے ہیں۔

سالانہ ہزاروں پاکستانی سعودی عرب میں عمرہ اور حج کیلئے جاتے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ملکی زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button