خلیج اردو
23 مئی 2021
بیجنگ : چین کے ایک صوبے گینسو میں 21 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک میتھن ریس میں شریک افراد طوفانی بارش اور ژالہ باری کی زد میں آگئے۔ اس واقعے کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ اس دوران متبادل انتظام نہیں کیا گیا تھا۔
100 کلومیٹر کی ریس میں 172 افراد شامل تھے اور جب وہ ابھی ایک تہائی فاصلہ طے کر گئے تھے وہ بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے بے حال ہونا شروع ہوئے۔ اس پر میراتھن ریس روک دی گئی لیکن تب تک 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ان افراد کی مدد کیلئے 1200 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم تعینات کی گئی تھی لیکن لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریسکیو آپریشن متائثر ہوا۔
151 کھلاڑیوں کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر درجہ حرارت انتہائی کم یعنی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کی طوفانی بارش اور ہواؤں کی پیشگوئی کے باوجود ریس کے انعقاد پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے۔ ایک کمنٹریٹر نے لکھا ہے کہ حکام نے موسم کی صورت حال کیوں نہیں دیکھی۔
اس حوالے سے بیجنگ میں حکام نے اتوار کے دن معزرت کی ہے اور اس حوالے سے گینسو کی صوبائی حکومت نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







