متحدہ عرب امارات

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ میں ملاقات، آبنائے ہرمز پر بات چیت

خلیج اردو
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان تہران میں اہم مذاکرات ہوئے۔

ملاقات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشترکہ منصوبے پر بھی بات کی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری اور آزادانہ بحری آمدورفت کے احترام پر زور دیا اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی۔

عباس عراقچی نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی حمایت میں قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button