خلیج اردو
23 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات اور گلف ممالک میں موجود پاکستانیوں نے روشان ڈیجیٹل اکاؤٹنس کھولنے اور بڑی تعداد میں نیا پاکستان سرٹیفیکٹ خریدنا شروع کر دیا ہے۔
10 دسمبر کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں نے 7.7 ملین ڈالر کا ذرمبادلہ ملک بھجوایا ہے جو کسی ایک دن میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایا ہے۔ آج تک آر ڈی اے کے ذریعے ملک بھجوایا جانے والا ذرمبادلہ 139۔4 ملین ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفکٹ میں 81 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
روشان ڈیجیٹل اکاؤنٹس اسٹیٹ بنک کا انیشنیٹو ہے جس کا مقصد ملک میں ذرمبادلہ کے زخائر بڑھانے کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کی حوصلہ افزا کرنا ہے۔
ان اکاؤنٹس سے پاکستان اپنے ملک پیسہ بھجنے ، بل کی ادائیگی ، اسٹاک مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری ، ملک تحفے تحائف بھجوانے اور اسکول فیس ادا کرنے کیلئے ادائیگی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 2 مہینوں میں 50 ہزار روشان ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں اور پہر گزرتے دن کے ساتھ ان اکاؤنٹس میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے گورنر رضا باقر کے مطابق روزانہ اوسطاً 700 اکاؤنٹس کھولے جارہے ہیں جبکہ ویک اینڈ پر یہ تعداد 1200 تک پہنچ جاتی ہے۔
حال ہی میں 8 کمرشل بنکوں نے مرکزی بنک کے اس اقدام میں اپنا حصہ ڈالنے شروع کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سمندر پار پاکستنانیوں کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں یہ پاکستانی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔







